میرے درد کی جو دعا کرے
ایسا شخص ھوا کرے
وہ جو بے پناہ اُداس ھو
مگرھجر کانہ گلہ کرے
میری چاھتیں میری قربتیں
جسے یاد آئیں قدم قدم تو
وہ سب سے چھپ کے
لباس شب میں آہ و بکاہ کرئے
بڑھے اس کا غم تو قرار کھو دے
وہ میرے غم کے خیال سے
اٹھیں ھاتھ اپنے لئے توپھر بھی
میرے لئے ھی دعا کرے
یہ قصص عجیب و غریب ھیں
یہ محبتوں کے نصیب ھیں
مجھے کیسے خود سے جدا کرے
اُسے کچھ بتاو کہ کیا کرے
کبھی طے کرے یونہی
سوچ سوچ میں فراق کے فاصلے
میرے پیچھے آکے دبے دبے
میری آنکھیں موند ھنسا کرے
بڑا شور ھے شہر میں
کسی اجنبی کے نزول کا
وہ میری ھی جاں نہ ھوں کہیں
کوئی تو جا کے پتہ کرے
یہ تو میرےدل ھی کا عکس ھے
میں نہیں ھوں پر میری آرزو
کو جنون ھے مجھے یہ بنا دے
پھر جو چاھے قضا کرے
بھلا کیسے اپنے ھی عکس کو
میں رفیق جاں بنا سکوں
کوئی اور ھو تو بتا تو دے
کوئی تو صدا کرے
اُسے ڈھونڈتی ھیں گلی گلی
میری خُلوتوں کی اُداسیاں
وہ ملے تو بس یہ کہوں کہ آ
مرا مولا تیرا بھلا کرے.......!!



No comments:
Post a Comment